ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں ایک دلدوز واقعہ؛ باپ کی اپنی بیٹی کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگاکر خود کشی

اڈپی میں ایک دلدوز واقعہ؛ باپ کی اپنی بیٹی کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگاکر خود کشی

Thu, 31 Aug 2017 20:33:43    S.O. News Service

اُڈپی31؍اگست (ایس او نیوز)یہاں سے قریب ملپے کے مضافات میں رہنے والے ایک شخص کی طرف سے اپنی معصوم بچی کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ شرتھ(۳۸سال) نامی ایک شخص اپنی بیٹی کنیکا (۸سال) کے ساتھ دودن پہلے رات کے وقت گھر سے غائب ہوگیا تھا۔اس پر اسرار گمشدگی سے پریشان گھر والوں کو کافی تلاش کے بعد ان دونوں کی لاشیں گھر کے کنویں میں ہی دکھائی دیں۔ حالانکہ ابھی اس خود کشی کے بارے میں کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی ہے ، مگر مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان کے کچھ گھریلو مسائل تھے جس سے پریشان ہوکر شاید شرتھ نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا  ہے۔ملپے پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
 


Share: